2026 کی بیجنگ میں منعقد ہونے والی ورلڈ روبوٹ کانفرنس میں لائیو مظاہرے کے دوران ایک انسان نما روبوٹ (ہیومنائڈ) قابو کھو بیٹھا اور فرش پر بری طرح ہاتھ پاؤں مار کر تڑپنے لگا۔

0
3

بیجنگ ہی میں ہونے والی ایک تربیتی دوڑ کے دوران ایک انسان نما روبوٹ ایک گدّے دار دیوار سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں اس کے باڈی سے چنگاریاں نکلنے لگیں، اور وہ تباہ ہو گیا۔

روبوٹ پوری رفتار سے دوڑ رہا تھا، اچانک ایسا لگنے لگا جیسے اس نے اپنا توازن اور کنٹرول کھو دیا ہو، اور وہ سیدھا دوڑتے رہنے کی بجائے کراس میں آ کر رکاوٹ سے ٹکرا گیا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ اس کا جسم تقریباً دو حصوں میں تقسیم ہوتا دکھائی دیا۔

یہ واقعہ پانچ روزہ ورلڈ ہیومنائڈ روبوٹ گیمز کی تیاریوں کے دوران پیش آیا، جسے ’’روبوٹ اولمپکس‘‘ کا نام دیا جا رہا ہے۔ یہ مقابلے 22 اگست کو بیجنگ میں شروع ہونے والے ہیں۔

16 ممالک کی 666 ٹیموں سے تعلق رکھنے والی تقریباً 2,056 مشینیں ورلڈ ہیومنائڈ روبوٹ گیمز کے دوسرے ایڈیشن میں نئے چیلنجز کا سامنا کرنے والی ہیں۔

روبوٹ رکاوٹ سے ٹکرا گیا

بیجنگ میں ورلڈ ہیومنائڈ روبوٹ گیمز کی تربیتی نشست کے دوران ایک انسان نما روبوٹ کو شدید حادثے کا سامنا کرنا پڑا۔ منظر کی ویڈیو میں دکھائی دیتا ہے کہ روبوٹ ایک گدّے دار رکاوٹ سے پوری قوت کے ساتھ ٹکراتا ہے اور پھر درمیان سے تقریباً دوہرا ہو کر گر جاتا ہے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ یہ کون سا انسان نما روبوٹ ماڈل تھا، تاہم سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں ایک دو ٹانگوں والا روبوٹ ایک اندرونی ٹریک پر تیز رفتاری سے دوڑتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ جب وہ راستے کے اختتام کے قریب پہنچا تو بظاہر وقت پر اپنی رفتار کم نہ کر سکا اور براہِ راست رکاوٹ سے جا ٹکرایا۔

ٹکر کے نتیجے میں روبوٹ کمر کے مقام پر بری طرح مڑ گیا، پھر آگے کی جانب دوہرا ہو کر ٹریک پر جا گرا۔ رکاوٹ سے ٹکر کے وقت چنگاریاں بھی دکھائی دیں۔ بعد میں یہ ویڈیو بڑے پیمانے پر آن لائن گردش کرنے لگی اور اطلاعات کے مطابق اسے 1 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا گیا۔

ویڈیو کے ساتھ موجود کیپشن میں دعویٰ کیا گیا کہ روبوٹ اتنی تیز رفتاری سے حرکت کر رہا تھا کہ وقت پر بریک نہیں لگا سکا اور عملاً اس کی ’’کمر ٹوٹ گئی‘‘۔ اس غیر معمولی حادثے پر آن لائن صارفین کی جانب سے مزاحیہ ردِعمل کی ایک لہر بھی دیکھنے میں آئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں