سابق وائس چانسلر ضابطے کے خلاف مریض کا پروسیجر کرنے میڈیکل یونیورسٹی پہنچ گئے

0
8

لاہور (11 اگست 2026): محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ اپنے ہی نوٹیفکیشن پر عمل درآمد کرانے میں ناکام دکھائی دے رہا ہے، کیوں کہ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر عمر عہدہ چھوڑنے سے انکاری ہو گئے ہیں۔ایک طرف وائس چانسلرز کی تعیناتی کے لیے انٹرویوز جاری ہیں اور دوسری طرف سابق وائس چانسلر ڈاکٹر عمر اسپتال میں پروسیجرز کر رہے ہیں، اور محکمہ صحت کی خاموشی سوال بنی ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز نے ڈاکٹر عمر کے اسپتال میں پروسیجر کرنے کی تصاویر اور تفصیلات بھی حاصل کر لی ہیں، ڈاکٹر عمر کے عہدے کی مدت ختم ہو چکی ہے لیکن وہ تاحال عہدے پر براجمان ہیں۔

محکمہ صحت نے ڈاکٹر عمر کی مدت ختم ہونے پر ڈاکٹر خرم کو اضافی چارج دے دیا تھا، لیکن وہ مریضوں کے پروسیجرز کر رہے ہیں، اس سلسلے میں ڈاکٹر عمر نے کہا ’’میں صرف ایک مریض کا پروسیجر کرنے گیا تھا، آئندہ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی یا اسپتال نہیں جاؤں گا۔‘‘

واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر عمر دوبارہ وائس چانسلر کے امیدوار بھی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں