میر رضا کیس: کرائم سین سے متعلق ایدھی ریسکیو اہلکار کے سنسنی خیز انکشافات

0
9

کراچی (14 اگست 2026): نوجوان تاجر میر رضا کیس میں کرائم سین پر سب سے پہلے پہنچنے والے ایدھی ریسکیو اہلکار نے کیا دیکھا اے آر وائی نیوز کو بتا دیا۔

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کیس میں روز نئے نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔ میر رضا کیس میں سب سے پہلے نوجوان کی لاز کو کس نے ہاتھ لگایا، کس نے لاش کا معائنہ کیا اور کہا یہ کیس گن شاٹ اور تیزاب کا ہے۔ کرائم سین پر پہنچنے والے ایدھی رضا کار محسن شاہ نے سنسنی خیز تفصیلات اے آر وائی نیوز کو بتا دیں۔

رضا کار محسن شاہ نے بتایا کہ جب میں یہاں پہنچا تو پہلے پولیس کی موبائلز موجود تھیں۔ جھاڑیوں کی وجہ سے لاش نظر نہیں آ رہی تھی۔ پولیس کی مدد سے تمام گملے اور جھاڑیاں ہٹائیں اور لاش کو جب سیدھا کیا تب پتہ چلا کہ اس کو گولی لگی ہے۔ لگ رہا تھا لاش پر کیمیکل پھینکا گیا ہے۔

https://youtube.com/watch?v=EErrSi5Ev3U%3Fsi%3DDpc5f4ntnEYKYClu

محسن شاہ کے مطابق لاش کی جب شرٹ اٹھائی تو گولی کا نشان تھا جس میں سے خون بہہ رہا تھا۔ ابتدا میں ہمیں لاوارث لاش سمجھ کر بلایا گیا تھا۔ ہم نے پولیس کو بتایا کہ اس کو گولی لگی ہے، اب کیا کرنا ہے۔

ایدھی رضاکار نے مزید بتایا کہ پولیس نے کہا افسران آئیں گے، لاش کو کچھ دیر چھوڑ دیں۔

رضاکار جاوید نے بتایا کہ چہرہ تو ویسے ہی خراب تھا اور فنگر پرنٹس نہیں آ رہے تھے۔ جلد خراب ہوئی تھی ایسے لگ رہا تھا جیسے جلی ہوئی ہو۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں