گوگل کی پکسل 11 سیریز متعارف، تاریخ کا اعلان کردیا؟

0
5

سان فرانسسکو : گوگل نے ایک اور بڑا دھماکا کردیا، پکسل 11 سیریز متعارف کرادی، 256 جی بی اسٹوریج سے پتلا کیمرا بار تک کئی بڑے اپ گریڈ شامل ہیں۔گل نے اپنی نئی فلیگ شپ اسمارٹ فون سیریز پکسل 11 باضابطہ طور پر متعارف کرا دی ہے، جس میں پکسل 11، پکسل 11 پرو، پکسل 11 پرو ایکس ایل اور پکسل 11 پرو فولڈ شامل ہیں۔

نئی سیریز میں بہتر ڈیزائن، زیادہ اسٹوریج، مضبوطی اور جدید ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، معیاری پکسل 11 میں کیمرا بار کو نئے انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے جو گزشتہ ماڈل کے مقابلے میں 40 فیصد سے زیادہ پتلا ہے، فون کی چوڑائی پر پھیلی ہوئی آل گلاس سطح بھی اس کے ڈیزائن میں نمایاں تبدیلی ہے۔

Google Pixel 11 series

گوگل پکسل 11 کی قیمت

پکسل 11 میں اسٹوریج کی بنیادی گنجائش 128 جی بی سے بڑھا کر 256 جی بی کردی گئی ہے، تاہم اس اپ گریڈ کے ساتھ فون کی ابتدائی قیمت بھی بڑھ گئی ہے اور اب یہ 899 ڈالر میں دستیاب ہوگا، جو پکسل 10 کے مقابلے میں 100 ڈالر زیادہ ہے، فون فراسٹ، ہیبسکس، پستا اور آبسیڈین رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔

پکسل 11 پرو ایکس ایل کی ابتدائی قیمت 1 ہزار099 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ یہ کینیون، فوگ اولیو اوبسیڈین رنگوں میں دستیاب ہوگا، جبکہ ماڈل کو مکمل میٹ فنش دیا گیا ہے۔

ایل ای ڈی ڈسپلے اور جدید کیمرہ

دوسری جانب پکسل 11 پرو میں 6.3 انچ کا ایل ٹی پی او 120 ایچ زیڈ او ایل ای ڈی ڈسپلے اور 4ہزار 850 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے، جبکہ پکسل 11 پرو ایکس ایل میں 6.8 انچ ایل ٹی پی او 120ایچ زیڈ او ایل ای ڈی ڈسپلے کے ساتھ 5 ہزار 115 ایم اے ایچ بیٹری شامل ہے۔

پکسل 11 پرو ایکس ایل کی خاص توجہ اس کی پائیداری پر ہے، گوگل پرو ماڈلز کے مقابلے میں خراشوں کے خلاف مزاحمت دو گنا سے زیادہ بہتر ہوئی ہے۔

Pixel 11 series major upgrades

فروخت کی تاریخ کا اعلان 

پکسل 11 پرو۔ پکسل 11 پرو ایکس ایل اور پکسل 11 پرو فولڈ کے پری آرڈرز شروع ہوچکے ہیں، جبکہ ان کی باقاعدہ فروخت 20 اگست سے شروع ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔

گوگل کی نئی پکسل 11 سیریز کا مقصد پریمیم ہارڈویئر کے ساتھ بہتر ڈیزائن، زیادہ اسٹوریج اور مضبوطی فراہم کرکے فلیگ شپ اسمارٹ فون مارکیٹ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرنا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں