میر رضا قتل کیس میں بڑی پیش رفت ! بزنس پارٹنر منظر عام پر آگیا

0
8

کراچی : سٹی کورٹ میں مقتول میر رضا کے بزنس پارٹنر احمد بھردے عدالت میں پیش ہوگئے، عدالت نے محمد احمد کے شہر چھوڑنے پر پابندی عائد کردی۔تفصیلات کے مطابق معروف تاجر میر رضا قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، مقتول کے بزنس پارٹنر اور واقعے کے مشتبہ فرد احمد بھردے نے عدالت میں پیش ہو کر قانونی کارروائی جوائن کر لی ہے۔

ملزم نے آج عدالت میں پیش ہوکر اپنے وکیل کے ہمراہ آگاہ کیا ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے سامنے سماعت کے دوران ملزم احمد بھردے کے وکیل خالد ممتاز ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا موکل کوپولیس ہراساں کررہی تھی جسکی وجہ سے عبوری ضمانت حاصل کی، سیشن عدالت نے ملزم محمد احمد کی ایک لاکھ روپےمیں عبوری ضمانت منظور کی۔

خالد ممتاز ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ محمد احمد اس کیس میں عدالتی کارروائی کا حصہ بننا چاہتا ہے اس لئے آج پیش ہوا ہے، عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت اور حاضری کو عدالتی کارروائی کا حصہ بنا دیا۔

وکیل کا مزید کہنا تھا کہ میرے موکل کو ہراساں کیا جارہا ہے، ہمیں تھانے بلانے کے بجائے کرائم سین پر بلایا گیا، سابقہ تفتیشی افسر کی جانب سے ہراساں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب مدعی مقدمہ کے وکیل جبران ناصر نے موقف میں کہا کہ پولیس کسی کو ہراساں نہیں کر رہی بلکہ تفتیش کے سلسلے میں اب تک 35 سے زائد گواہان اور افراد کو طلب کیا جا چکا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں