ٹریوس ہیڈ نے آؤٹ ہونے کے بعد کیا کیا؟ ویڈیو وائرل

0
7

ڈارون ٹیسٹ میں بنگلادیش کے خلاف آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کی آؤٹ ہونے کے بعد بیلز رکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئ

بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کی کلین بولڈ ہونے کے بعد وکٹ پر دوبارہ خود بیلز رکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ٹریوس ہیڈ کو 17 رنز پر حسن محمود نے بولڈ کیا جس کے بعد وہ پویلین لوٹنے سے پہلے بیلز کو وکٹوں پر رکھنے لگ گئے۔واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش کی پوزیشن مضبوط ہے۔

آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 198 رنز پر آؤٹ ہوئی جبکہ بنگلادیش نے پہلی اننگز میں تنزید حسن کی شاندار سنچری کی بدولت 426 رنز بنائے ہیں۔

تیسرے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے ہیں جبکہ انہیں بنگلادیش کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 67 رنز درکار ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں