ملتان: پاکستان گولڈ نے پاکستان گرینز کو شکست دے کر نیشنل چیمپئنز کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔
ملتان میں کھیلے گئے فائنل میچ میں پاکستان گولڈ نے پاکستان گرینز کو 101 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی، 341 رنز کے تعاقب میں گرینز کی ٹیم 37.3 اوورز میں 239 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
سعد خان کے 67 رنز بھی ٹیم کو کامیابی نے دلوا سکے، عمیر یوسف 44 اور فخر زمان 31 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، فہیم اشرف 38 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان گولڈ کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے ہیٹ ٹرک سمیت 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ رضا اللہ، مبصر خان اور فیصل اکرم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پاکستان گولڈ کی مقررہ 50 اوورز میں 340 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی اور پاکستان گرینز کو جیت کے لیے 341 رنز کا ہدف دیا تھا۔
سعد خان نے 112 اور اوپنر شامل حسین نے 111 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ عبدالصمد نے 25 رنز بنائے۔
پاکستان گرینز کی جانب سے شاداب خان، فہیم اشرف اور نسیم شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔



