اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 334 روپے 54 پیسے ہوگئی ہے۔
ڈیزل 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد نئے نرخ 395 روپے 69 پیسے ہوگئے ہیں۔
واضح رہے ک گزشتہ روز پیٹرول 5 روپے 77 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 20 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔
ڈیزل کی قیمت میں بھی 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ گیا گیا تھا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 390 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔ہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ایک روز کے لیے کیا گیا ہے جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔



