پاکستانی معیشت کے حوالے سے مثبت اشارے ملنے لگے ہیں جس میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی اور برآمدات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ جولائی میں 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا۔ جولائی کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جون کے 81 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے نمایاں کم ہوگیا۔
جولائی 2026 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سالانہ بنیاد پر بھی کم ہو گیا۔
جولائی میں ملکی برآمدات 17 فیصد ماہانہ اور 9 فیصد سالانہ بڑھ گئیں جس میں اشیا کی برآمدات 3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو 19 ماہ کی بلند ترین سطح ہیں۔
جولائی میں درآمدات 6 ارب 20 کروڑ ڈالر پر تقریباً مستحکم رہیں، جولائی میں برآمدات میں اضافے کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں نمایاں کمی ہوئی۔
جون کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 64 کروڑ 90 لاکھ سے نظرثانی کے بعد 81 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہوگیا۔



