بلوچستان کے مسائل کا حل ڈائیلاگ ہے، بندوق اٹھانے والا محب وطن نہیں، وزیراعظم

0
4

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مسائل ہیں اور ان کا حل صرف ڈائیلاگ میں ہے، مسائل کی آڑ میں بندوق نکال لی جائے تو وہ محب وطن نہیں ہوسکتا۔

بلوچستان میں نیشنل ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے پیچھے دشمن ممالک ہیں، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان دشمن ممالک سے وسائل حاصل کررہے ہیں، افواج، قانون نافذ کرنے والے ادارے قربانیاں دے کر عوام کو محفوظ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ مل کر کراچی سے چمن این 25 شاہراہ تعمیر کررہے ہیں لیکن بدقسمتی سے شاہراہ پر کام کرنے والے مزدوروں کو شہید کردیا جاتا ہے، انہیں شناخت کرکے قتل کرنا جائز نہیں ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ گوادر پورٹ خطے کی اہم ترین اور شاندار بندرگاہ ہے وہاں ایک لاکھ ٹن کا مال بردار جہاز بھی لنگر انداز ہوسکتا ہے، گوادر کا ہوائی اڈہ عظیم دوست چین کی جانب سے تحفے میں ملا ہے

وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے مطالبے پر 22 ہزار زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کیا گیا ہے، 70 ارب روپے کے شمسی منصوبے میں 40 ارب روپے وفاق نے خرچ کیے، این ایف سی ایوارڈ کے موقع پر وفاق نے فنڈنگ میں 100 فیصد اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کی چاروں اکائیاں ترقی کے عمل میں برابر کی شریک ہیں، جب چاروں صوبے مل کر چلیں گے تو ہی ملک ترقی کرے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں