(23 اگست 2026): بولی وڈ اداکاراؤں کنگنا رناوت اور تاپسی پنوں کے درمیان پرانی دشمنی تازہ ہوگئی، دونوں نے سوشل میڈیا پر نام لیے بغیر ایک دوسرے کو سخت تنقید کا نشانہ بنا دیا۔

0
3

کنگنا رناوت نے تاپسی پنوں کی جانب سے پرورش پر دیے گئے متنازع بیان کے بعد انہیں ’سستی کاپی‘ قرار دیا جبکہ جواب میں تاپسی پنوں نے سوشل میڈیا پر ’پس ثابت ہوا‘ لکھا۔

انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے کنگنا رناوت نے تاپسی پنوں کا نام لیے بغیر لکھا کہ ایک سستی کاپی اپنی آنے والی بی گریڈ فلم کے ساتھ سرگرم ہے لیکن ہمیشہ کی طرح میڈیا کیلیے خبر کا واحد نکتہ کنگنا رناوت ہے۔

جواب میں تاپسی پنوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ ’پس ثابت ہوا‘، جسے بہت سوں نے کنگنا رناوت پر ایک ہلکا سا طنز سمجھا۔

واضح رہے کہ تاپسی پنوں نے حالیہ انٹرویو میں کنگنا رناوت کے بارے میں کہا کہ وہ کبھی ان سے نہیں ملیں اور یہ کہ ان کی رائے ان کی اپنی پرورش اور نظریے سے تشکیل پاتی ہے۔

دشمنی کا پس منظر

کنگنا رناوت اور تاپسی پنوں کے درمیان دشمنی 2019 کی ہے جو کنگنا رناوت کی بہن رنگولی چندیل کی جانب سے سوشل میڈیا پر تاپسی پنوں کو سستی کاپی کہنے کے بعد مزید بڑھ گئی تھی۔

یہ تنازع 2020 میں اُس وقت شدت اختیار کر گیا جب کنگنا رناوت نے اقربا پروری اور انڈسٹری کی سیاست پر بات چیت کے دوران تاپسی پنوں اور دیگر کو بی گریڈ اداکارائیں قرار دیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں