بھارتی صحافی وکرانت گپتا کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کی ٹرافی محسن نقوی سے لے لینی چاہیے اس میں حرج ہی کیا ہے۔

0
2

مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے کہا کہ اگر لڑائی کے دوران محسن نقوی کے ہاتھ سے ٹرافی لیتے تو آپ کی جیت ہوتی، ابھی ہم نے ایشین کرکٹ کونسل کی تصاویر دیکھیں اس میں تو راجیو شکلا اور نقوی ساتھ بیٹھے ہنسی مذاق کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر بھارت ایشیا کپ جیتے گا تو کیوں محسن نقوی کے ہاتھ سے ٹرافی کیوں نہ لے مجھے ایک وجہ بتادیں، ہاتھ ملانا نہ ملانا الگ بات ہے لیکن ٹرافی جو ٹیم جیتے گی تو اسے لینی چاہیے۔

پروگرام میں شریک ایک کرکٹر نے کہا کہ محسن نقوی نے پہلے والی ٹرافی نہیں دی، جس پر وکرانت گپتا نے کہا کہ آپ لینے گئے تھے، کرکٹر کہنے لگے کہ میں تو گیا تھا اس پر وکرانت کہنے لگے کہ سچ کہنا جھوٹ نہیں بولو آپ تو چوری، چوری گئے تھے۔

کرکٹر نے کہا کہ ٹرافی سے متعلق جب ایک بندے سے آپ نے پہلی بار ٹرافی نہیں لی اور وہ آپ کو پریشان کررہا ہے تو آپ کو دوسری بار بھی نہیں لینی چاہیے۔

وکرانت گپتا نے کہا کہ کوئی کسی کی اینٹ سے اینٹ نہیں بجارہا ہے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ہنسی مذاق ہورہا ہے بس آپ نے ایک بار ٹرافی نہیں لی اب یہ غلطی دوبارہ نہیں دہرانا۔

انہوں نے مزید کہا کہ محلے میں کوئی شخص ناراض ہوجاتا ہے تو وہ اکیلا رہ جاتا ہے، اگر بھارتی ویمن ٹیم ایشیا کپ ٹرافی جیتتی ہے تو لینی چاہیے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں