شہری نے اے ٹی ایم سے ایک ہزار کی ٹرانزیکشن کی تو حیران کن طور پر اسے ڈبل پیسے یعنی دو ہزار مل گئے۔

0
3

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مصر کےرہائشیوں نے تکنیکی خرابی کے بعد کیش مشین کے ذریعے حاصل کی گئی رقم بینک کو واپس کرنا شروع کر دی ہے۔

یہ واقعہ بینی سیف گورنریٹ کے ضلع احناسیہ کے گاؤں میں پیش آیا جہاں ایک صارف نے اے ٹی ایم سے 1000 مصری پاؤنڈز نکالنے کی کوشش کی جس سے 2000 پاؤنڈز نکلے۔

خرابی کی خبر گاؤں میں تیزی سے پھیل گئی بڑی تعداد میں لوگوں اے ٹی ایم کا رخ کرلیا جس کے بعد یہ غلطی کئی ٹرانزیکشنز کے دوران سامنے آئی اور صارفین کو اے ٹی ایم اسکرین پر درج رقم سے زیادہ رقم موصول ہوتی رہی۔

اے ٹی ایم میں کیش رکھنے کے ذمہ دار مینجمنٹ کمپنی کے ملازم کو اس مسئلے کے بعد بالآخر مشین کی سروس سے ہٹا دیا گیا۔

خرابی کی وجہ کا تعین کرنے اور مرمت کرنے کے لیے اسے عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔

رہائشی احمد جمال جس نے اس واقعے کی آن لائن تشہیر کی تھی اس نے بتایا کہ خرابی کا مطلب ہے کہ 1,000 پاؤنڈز کی درخواست کرنے والے صارفین 2,000 پاؤنڈ وصول کر رہے ہیں۔

بعدازاں رہائشیوں سے اپیل کی گئی کہ کسی کو بھی زیادہ نقد رقم ملی ہے وہ اسے واپس کردے جس کے بعد لوگ رقم لوٹانے پہنچ گئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں