وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات

0
7

بشکیک (31اگست 2026): وزیراعظم شہباز شریف نے بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے خصوصی ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی اور دیرینہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے باہمی تعاون کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

اس موقع پر خطے میں کشیدگی میں کمی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایران اور پاکستان برادر پڑوسی ملک ہیں،ایرانی قیادت سے مل کر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے۔

شہباز شریف اور مسعود پزشکیان کی اس ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور خطے کی موجودہ صورتحال زیرغور آئی۔

دونوں رہنمائوں نے اس حوالے سے رواں سال جون میں صدر پزشکیان کے دورہ پاکستان کے دوران کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

دونوں رہنمائوں نے علاقائی روابط کے فروغ اور عوامی سطح پر روابط مزید بڑھانے کے لیے جاری کوششوں کا بھی جائزہ لیا۔

ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنی مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا حالیہ دورہ تہران اور ان کے تعمیری روابط سے اچھے نتائج کی امید ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں