پشاور (2 ستمبر 2026): محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے خیبر پختونخوا میں اہم کارروائی کرتے ہوئے چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں آپریشن کیا گیا جس میں فتنہ الخواج کے 4 دہشتگرد ہلاک اور ساتھی فرار ہوگئے، ہلاک دہشتگردوں سے دستی بم، ایس ایم جیز دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: کالعدم ٹی ٹی پی کا خطرناک دہشتگرد ہلاک، ساتھی فرار
سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ایک ہلاک دہشتگرد کی جیب سے افغان کارڈ بھی برآمد ہوا، فرار دہشتگردوں کی گرفتاری کیلیے سرچ آپریشن جاری ہے۔



