پمز اسپتال میں ہر شہری کا مفت علاج؟ بڑی خبر آ گئی

0
6

اسلام آباد (8 ستمبر 2026): سب سے بڑے سرکاری اسپتال میں ہر شہری کا مکمل اور مفت علاج سے متعلق بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پمز اسپتال اسلام آباد میں 10 فیصد مریضوں سے فیس لیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے اسپتال انتظامیہ سے مریضوں سے فیس چارجنگ کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

وزیر صحت نے پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سلمان پر اظہار برہمی کرتے ہوئے جب 90 فیصد کا علاج مفت ہو سکتا ہے تو باقی 10 فیصد مریضوں کا علاج مفت کیوں نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے استفسار کیا کہ پمز انتظامیہ سے 10 فیصد فیس وصولی سے آمدن کی تفصیلات مانگی تھیں، تو اب تک یہ تفصیلات کیوں نہیں دی گئیں۔

وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ وہ پمز میں 100 فیصد مریضوں کے مفت علاج کے لیے وزیراعظم سے بات کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں