شاداب خان کی شاندار ہیٹ ٹرک

0
2

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) شاندار ہیٹ ٹرک کرلی۔

کیریبین پریمیئر لیگ کوالیفائر میں گیانا ایمیزون واریئرز کے خلاف شاداب خان نے شاندار ہیٹ ٹرک کرکے اپنی ٹیم فالکنز کو فائنل میں پہنچا دیا ہے۔

سفیان مقیم نے بھی میچ میں چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

شاداب خان نے چار اوورز میں 16 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے نویں اوور میں کی آخری تین گیندوں پر شمرون ہیٹمایر، مہدی حسن میراز اور کوئینٹین سیمپسن کو آؤٹ کرکے یہ کارنامہ انجام دیا۔وہ سی پی ایل میں ہیٹ ٹرک کرنے والے تیسرے بولر بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ شاداب کی یہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوسری ہیٹ ٹرک ہیں صرف محمد سمیع ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تین ہیٹ ٹرکس کے ساتھ ان سے آگے ہیں۔

یاد رہے کہ شاداب خان نے 2026 میں سب سے زیادہ 67 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں