مصنوعی سویٹنر والی اشیا سے ہوشیار، دماغی خلیے مر سکتے ہیں

0
2

مصنوعی سویٹنر اسپرٹیم (Aspartame) کے بارے میں نئی تحقیق سے یہ خدشہ سامنے آیا ہے کہ فالج کی صورت میں یہ دماغی نقصان کو بڑھا سکتا ہے، تاہم ابھی انسانوں پر اس کے تجربات نہیں کیے گئے ہیں۔

اسپرٹیم ایک مصنوعی سویٹنر ہے جو چیزوں کو چینی کی جگہ میٹھا کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے، یہ عموماً ڈائٹ یا زیرو شوگر کولڈ ڈرنکس، شوگر فری چیونگ گم، کم کیلوری والی مٹھائیوں اور بعض شوگر فری مصنوعات میں استعمال کیا جاتا ہے۔

نئی تحقیق میں دیکھا گیا کہ ایسپرٹیم فالج کے دوران دماغ کو ہونے والے نقصان کو بڑھا سکتا ہے۔ اس کے تجربات چوہوں اور لیبارٹری میں اگائے گئے دماغی خلیوں پر کیے گئے ہیں۔

تحقیق میں چوہوں کو ایک ہفتے تک ایسپرٹیم ملا ہوا پانی دیا گیا، اس کے بعد ان میں اسکیمک فالج جیسی صورتِ حال پیدا کی گئی۔ جن چوہوں کو ایسپرٹیم نہیں دیا گیا، ان میں دماغ کے مردہ بافتوں کا رقبہ تقریباً 24.3 فی صد تھا۔ جب کہ زیادہ مقدار میں ایسپرٹیم دیے گئے چوہوں میں یہ رقبہ بڑھ کر تقریباً 58.6 فی صد ہو گیا تھا۔

ایسپرٹیم لینے والے چوہوں کے دماغی خلیوں کی موت بھی زیادہ ہوئی۔ دماغ کے سیریبرل کارٹیکس اور ہپپو کیمپس (Hippocampus) میں خلیوں کو زیادہ نقصان پہنچا۔ یہ دونوں حصے سوچ، سیکھنے اور یادداشت سے متعلق ہیں۔

لیبارٹری میں دماغی خلیوں پر کیے گئے تجربے میں بھی ایسپرٹیم نے خلیوں کی موت بڑھا دی۔ ایسپرٹیم سے متاثرہ خلیوں میں توانائی کی پیداوار تقریباً 25ایسپرٹیم کی موجودگی میں مائٹوکونڈریا کے اندر ری ایکٹو آکسیجن اسپیشیز کی مقدار بڑھ گئی، اس سے خلیوں پر آکسیڈیٹو اسٹریس بڑھا۔ ایسپرٹیم نے خلیوں کے ایک حفاظتی کیمیائی راستے کو بھی متاثر کیا۔ یہ راستہ خلیوں کو شدید دباؤ برداشت کرنے میں مدد دیتا ہے۔

جب محققین نے ایسے کیمیائی مرکبات استعمال کیے جو اس حفاظتی راستے کو فعال کرتے اور مائٹوکونڈریا میں نقصان دہ آکسیجن مرکبات کو کم کرتے تھے، تو خلیوں کی موت اور سوجن میں کچھ کمی آئی۔ اس تحقیق میں سکرالوز اور ایسیسلفیم پوٹاشیم بھی آزمائے گئے، لیکن ان دونوں میں ایسپرٹیم جیسا اضافی زہریلا اثر نہیں دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ اس تحقیق کا مطلب یہ نہیں کہ ایسپرٹیم عام حالات میں انسانوں کو دماغی نقصان پہنچاتا ہے۔ تحقیق کا مخصوص سوال یہ تھا کہ اگر فالج جیسی شدید آکسیجن کی کمی پہلے سے موجود ہو تو کیا ایسپرٹیم دماغی نقصان کو بڑھا سکتا ہے؟ موجودہ نتائج نے چوہوں اور لیبارٹری کے خلیوں میں ایسا امکان ظاہر کیا ہے۔ اسے انسانوں میں ثابت کرنے کے لیے مزید انسانی تحقیق ضروری ہے۔ فی صد کم ہوئی۔ محققین کے مطابق اس کی ایک اہم وجہ مائٹوکونڈریا کو پہنچنے والا نقصان ہے، خلیے کے اندر توانائی پیدا کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں