کوہاٹ : پرانا پولیس لائن میں دھماکا

0
2

کوہاٹ: پرانا پولیس لائن میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، جنہیں ایمبولینسز کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کا ایک ضلع کوہاٹ میں پرانا پولیس لائن میں دھماکا ہوا، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئیں۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ دھماکا پرانا پولیس لائن کے حدود میں ہوا، جہاں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کا دفتر بھی واقع ہے۔

پرانی پولیس لائن جانے والے تمام راستے بند کردیے گئے ہیں، امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی و ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو ایمبولینسز کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ترجمان ریسکیو‌ کا کہنا ہے کہ دھماکے کے 20 سے زائد زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔

پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں، جبکہ دھماکے کی نوعیت اور وجوہات سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں