بھارتی بورڈ کی ایشیا کپ کی ٹرافیاں حاصل کرنے کی امیدیں دم توڑ گئیں

0
2

بھارتی کرکٹ بورڈ کی ایشیا کپ کی ٹرافیاں حاصل کرنے کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایشیا کپ مینز اور ویمنز ٹرافیاں پاکستان میں موجود ہیں، بھارت کو ٹرافیاں صدر اے سی سی محسن نقوی سے ہی لینا ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجود ایشیا کپ کی ٹرافیاں کہیں نہیں بھیجی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھارتی مینز اور گزشتہ ہفتے ویمن ٹیم نے ٹرافی وصول نہیں کی تھی جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری نے ٹرافیاں جلد ملنے کی امید ظاہر کی تھی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری دیوجیت سائیکیا نے بی سی سی آئی کی 95 ویں سالانہ جنرل میٹنگ کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ وہ ٹرافیوں کی واپسی کے لیے کوئی حتمی وقت نہیں بتا سکتے تاہم انہیں یقین ہے کہ دونوں ٹرافیاں بی سی سی آئی کے ممبئی دفتر پہنچ جائیں گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ پہلے ہی اے سی سی کو بتا دیا گیا تھا اور یہ ایک ادارہ جاتی فیصلہ تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں