لانگ مارچ سے قبل راجہ ناصر عباس کی اہم حکومتی وزیر سے ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟

0
2

اسلام آباد (19 ستمبر 2026): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ سے قبل حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ناصر عباس نے اہم حکومتی وزیر سے ملاقات کی تصدیق کی۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا اس ہفتے آپ کی محسن نقوی سے ملاقات ہوئی؟ راجہ ناصر عباس نے جواب دیا کہ بالکل ملاقات ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات میں عمران خان کے معاملات پر گفتگو ہوئی ہے جبکہ اسلام آباد لانگ مارچ سے متعلق معاملات پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ ملتوی کرنے کا اختیار اب صرف عمران خان کے پاس ہے، ان سے ملاقات کے بغیر ملتوی نہیں ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں