’بابر اعظم نے دوبارہ کپتانی لے کر غلطی کی‘

0
5

مانچسٹر (20 ستمبر 2026): پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بابر اعظم کے دوبارہ ٹیسٹ کپتانی لینے کو غلط فیصلہ قرار دیا ہے۔

پاکستان کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے مانچسٹر میں ایک فنڈ ریزنگ پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کے دوبارہ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی لینے کے فیصلے کو غلط قرار دیا۔

وسیم اکرم نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل ٹیم میں سات کھلاڑیوں اور کوچ کی تبدیلی سے لاعلمی ظاہر کرنے سے متعلق سوال پر کہا کہ اگر بابر اعظم کو یہ نہیں معلوم تو وہ کیا یہاں چنے بیچنے کے لیے آئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بطور کھلاڑی یا شخص میں سمجھتا ہوں کہ اگر آپ کا لیڈر یا کپتان آپ کی سائیڈ نہیں لیتا تو آپ اپنا 100 فیصد نہیں دے سکتے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کے بعد جو کچھ ہوا بابر اعظم کو کپتانی کو خدا حافظ کہتے ہوئے پی سی بی سے کہنا چاہیے تھا کہ وہ صرف بطور کھلاڑی کھیلیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں