مصری فٹبالر محمد صلاح بڑی پابندی کی زد میں آگئے

0
6

قاہرہ: مصر کی فٹ بال ٹیم کے کپتان اور معروف فٹبالر محمد صلاح پر تیز رفتار ڈرائیونگ کے مقدمے میں عدالت نے ڈرائیونگ کرنے پر 6 ماہ کی پابندی اور ایک ہزار 44 پاؤنڈ جرمانہ عائد کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد صلاح کی رولز رائس کو 27 مارچ کو چیشائر کے علاقے ولمزلو میں 30 میل فی گھنٹہ کی حد والی سڑک پر 36 میل فی گھنٹہ (58 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے سفر کرتے ہوئے اسپیڈ کیمرے نے ریکارڈ کیا تھا۔

رپوٹس کے مطابق صلاح نے پولیس کو یہ معلومات فراہم نہیں کیں کہ گاڑی اس وقت کون چلا رہا تھا؟۔ پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے قانونی نوٹس کا بھی انہوں نے جواب نہیں دیا اور الزام پر اپنا مؤقف پیش نہیں کیا۔

فٹبالر محمد صلاح کو وارنگٹن کمبائنڈ کورٹ میں سماعت کے دوران 6 ماہ کی ڈرائیونگ پابندی کے ساتھ مجموعی طور پر 1,044 پاؤنڈ جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔

محمد صلاح لیورپول سے ناراض ہوگئے، بڑا فیصلہ کرلیا

یاد رہے کہ یہ واقعہ اس اعلان کے چند دن بعد پیش آیا تھا جب صلاح نے لیورپول کے ساتھ 9 سالہ سفر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ 24 مارچ کو لیورپول نے صلاح کی رخصتی کا اعلان کرتے ہوئے انہیں کلب کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار کیا تھا۔

لیورپول کی جانب سے صلاح نے 442 میچز میں 257 گول کیے۔ 2025-26 سیزن کے اختتام کے بعد وہ ترک کلب ٹرابزون اسپور منتقل ہوگئے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں