ضرار خان کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

0
9

شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار ضرار خان نے اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کردیا ہے۔

پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار ضرار خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں ڈرپ لگی ہوئی تھی۔

انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر میں گزشتہ 4 دنوں سے جواب نہیں دے سکا تو معذرت، میں تو بس زندہ رہنے کی کوشش میں مصروف تھا۔

انہوں نے لاہور کی خراب ہوا کے معیار اور موسم پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ اور ہاں لعنت ہو اس وائرس پر جو لاہور میں پھیل رہا ہے اس نے میرا پورا ہفتہ برباد کر کے رکھ دیا ہے۔

Zarrar Khan health update

واضح رہے کہ ضرار خان پاکستانی انڈسٹری کے ایک ابھرتے ہوئے اداکار ہیں وہ مختلف کرداروں میں جلوہ گر ہو چکے ہیں اور فی الحال اے آر وائی  ڈیجیٹل کے نئے ڈرامے ‘ہے فیم’  میں ‘ایان’ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

دسمبر 2025 میں اداکار نے ایک مختصر اور نجی تقریب میں انویسٹمنٹ ایڈوائزر مومل خان کے ساتھ شادی کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں