پنجاب ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے تمام ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کو ہدایت کی وہ درج ذیل متاثرہ طبی مصنوعات کے بیچ کا استعمال فوری طور پر بند کر دیں۔
محکمہ صحت حکومت پنجاب اور ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگز کنٹرول نے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری پنجاب کی رپورٹ کے injection davidax 1ml
batch no. DDI132, DDI133 کی فروخت روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الرٹ میں تمام میڈیکل سٹورز، فارمیسیوں، اسپتالوں اور ہول سیلرز کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ان مخصوص بیچز کی فروخت فوری طور پر روک دیں اور موجودہ اسٹاک کی تفصیلات متعلقہ ڈرگ انسپکٹر کو فراہم کریں۔

ڈرگز کنٹرول اتھارٹی نے شہریوں اور مریضوں کو سخت ہدایت کی ہے کہ وہ ان بیچز کی دوا کا استعمال فوری طور پر بند کر دیں، کیونکہ یہ صحت کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے۔



