پاکستان کے بلال احمد نے ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔
جاپان میں جاری ایشین گیمز میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے تن ساز نے 180 سینٹی میٹر اور اوور آل کیٹیگری میں گولڈ میڈل سینے پر سجایا ہے۔
تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں بلال کی فتح کے اعلان ہوتے ہی قومی ترانا گونج اٹھا جس کے بعد قومی تن ساز نے سجدہ شکر ادا کیا۔
دوسری جانب ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کا خواب پورا نہ ہوسکا ہے پاکستان کے دونوں اسکواش پلیئرز کو سیمی فائنل میں شکست ہوئی ہے عشب عرفان اور نور زمان کو کانسی کے تمغے مل گئے۔
ایتھلیٹکس میں بھی میڈل کی امید، شجرعباس دو سو میٹر کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
بیدمنٹن میں محاور شہزاد، باکسنگ میں فاطمہ زہرا کو شکست ہوئی ہے جبکہ ہاکی میں پاکستان کی پہلی ناکامی ہوئی ملائیشیا نے گرین شرٹس کو 4-5 سے شکست دی ہے، کرکٹ میں کل پاک بھارت ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔



