سری لنکا کیخلاف ٹی 20 اور ٹرائی ون ڈے سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔
سری لنکا کیساتھ 3 ٹی 20میچز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے جس کی قیادت صاحبزادہ فرحان کریں گے جب کہ شاہین آفریدی انگلینڈ اور سری لنکا کیخلاف ون ڈے ٹرائی سیریز میں کپتان برقرار رہیں گے۔
پاکستان اور سری لنکا کے ٹی 20میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اور سری لنکا کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 9 اکتوبر کو راولپنڈی، دوسرا ٹی 11 اکتوبر جبکہ تیسرا میچ 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
سری لنکا کیخلاف ٹی 20اسکواڈ میں صاحبزادہ فرحان، عبدالصمد، ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، حسن نواز، محمد عمران رندھاوا، خواجہ نافع بطور وکٹ کیپر، معاذ صداقت، نسیم شاہ، رضا اللہ اور صائم ایوب، سلمان مرزا، شاداب خان اور سفیان مقیم میں شامل ہیں۔

سہ فریقی سیریز
پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 7 میچز پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز ہو گی جس میں سیریز کے ابتدائی 3 میچز راولپنڈی میں ہوں گے جب کہ باقی لیگ میچز اور فائنل لاہور میں ہوں گے۔
اسکواڈ
پاکستان کے 16رکنی ون ڈے اسکواڈ کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے۔ ون ڈے اسکواڈ میں ابرار احمد، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، محمد غازی غوری، حارث رؤف، حسن نواز، نسیم شاہ، رضا اللہ، سعد بیگ، صائم ایوب، شاداب خان، سفیان مقیم شامل ہیں۔
ٹیم مینجمنٹ میں مائیک ہیسن ہیڈکوچ اور شان ٹیٹ بولنگ کوچ ہوں گے۔ مائیکل اسمتھ بیٹنگ کوچ ،منصور امجد فیلڈنگ کوچ اور نوید اکرم چیمہ ٹیم منیجر ہوں گے۔



