نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے ہمراہ پریم آنند مہاراج کے ورنداون آشرم جانے کے عوض 5 کروڑ روپے لینے کے الزام کو مسترد کر دیا۔رپورٹس کے مطابق سابق کپتان ویرات کوہلی کے ترجمان نے بتایا کہ کرکٹر نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور حقائق کے منافی بیان قرار دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما آشرم میں مذہبی عقیدت کے باعث جاتے ہیں، جوڑے نے کبھی آشرم جانے کے لیے معاوضہ نہیں لیا۔
رپورٹس کے مطابق کوہلی اور انوشکا پر الزام لگانے والے فلاحاری مہاراج دنیش شرما نے دعویٰ کیا تھا کہ کوہلی کو آشرم لانے کے لیے 5 کروڑ روپے ادا کیے گئے ہیں۔
بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا
بھارتی میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ فلاحاری مہاراج کی جانب سے کیے گئے اس دعوے کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا ہے۔



