کرک میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار شہید

0
2

پشاور (8 اکتوبر 2026): خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت دو اہلکار شہید ہوگئے۔

ضلع کرک کے علاقے نیو کرپہ میں دہشتگردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او داؤد خان اور پولیس اہلکار فرہاد شہید ہوئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے صوبے کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، صوبائی حکومت کی دہشتگردی کے ذمہ دار عناصر کی حمایت کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سمجھوتوں کی قیمت پولیس، افواج اور شہری اپنی جانوں کی قربانی دے کر ادا کر رہے ہیں، صوبائی حکومت کو ذمہ داری کا احساس دلانے کیلیے مزید کتنی جانوں کا ضیاع درکار ہے؟

گورنر کے پی نے شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں