نانا پاٹیکر کی موت معجزہ ہے، دل کو سکون ملا ایک شیطان تو گیا، تنوشری دتہ کا ویڈیو بیان

0
2

(9 اکتوبر 2026): بولی وڈ اداکارہ تنوشری دتہ نانا پاٹیکر کے انتقال کو ’شیطان کی موت‘ قرار دینے کے اپنے متنازع بیان پر دٹ گئیں۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تنوشری دتہ کا حالیہ ویڈیو بیان وائرل ہے جس میں وہ نانا پاٹیکر پر کڑی تنقید کر رہی ہیں۔

تنوشری دتہ نے ویڈیو بیان میں کہا کہ میرے لیے یہ سچ میں ایک شیطان کی موت ہوئی ہے، لیکن یہ مرتے مرتے بھی مجھے پریشان کر گیا، وہ ایک ذہنی مریض تھا، اس کی موت کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔

اداکارہ نے خود پر تنقید کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اُن سے پوچھیں جو اس کا شکار رہے ہیں، میرے دل کو اس بات سے سکون ملا ہے کہ ایک شیطان تو گیا۔

انہوں نے کہا کہ مر جانے کا یہ مطلب نہیں اس کے گناہ معاف ہوگئے یا اس نے جتنے لوگوں کو تنگ کیا وہ سب ٹھیک ہوگیا، میں نے اتنا کچھ برداشت کیا ہے کہ یہ میرے لیے ایک شیطان کی موت ہے، بولی وڈ میں ایک شیطان نہیں ہے بلکہ یہ اُن میں سے ایک تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلے 5 سال میرے دل سے اس کیلیے بدعائیں نکلی ہیں، میں تو سوچ رہی ہوں کہ یہ اتنی دیر بعد کیوں مرا؟ اس کیلیے میرے دل سے ہر دن بدعا نکلی ہے، مجھے اس کی سچائی معلوم ہے، اس نے، اس کے غنڈوں اور دوستوں نے میری زندگی جہنم جیسی بنا دی۔

یاد رہے کہ تنوشری دتہ نے کئی سال پہلے 2009 کی فلم ’ہارن اوکے پلیز‘ کی شوٹنگ کے دوران نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ نانا پاٹیکر نے فلم کے سیٹ پر ان کے ساتھ نامناسب سلوک کیا۔

نانا پاٹیکر نے ان الزامات کی تردید کی اور دعووں کو جھوٹا قرار دیا تھا۔ اس تنازعے کو بڑے پیمانے پر توجہ ملی اور بھارتی فلم انڈسٹری میں ہراسانی اور حفاظت کے حوالے سے نئی بحث چھڑ گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں