کراچی: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 40 ہزار 836 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کے نرخ 771 روپے اضافے سے 3 لاکھ 77 ہزار 945 روپے ہوگئے ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر بڑھ کر 4183 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 6432 روپے پر برقرار رہی ہے۔
واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔



