اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

0
7

لاہور: وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا رواں مالی سال کے اختتام تک 3 لاکھ سے زائد خاندانوں کو بلاسود قرضے فراہم کرنے کا ہدف ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ترجیحی منصوبے “اپنی چھت اپنا گھر” کی عوامی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد 15 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

اب تک 2 لاکھ 17 ہزار سے زائد خاندانوں کو 284 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد جاری کیے جا چکے ہیں۔

وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کو پروگرام سے متعلق پھاٹا حکام نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر بلال یاسین نے بتایا کہ پنجاب میں پروگرام کے تحت ایک لاکھ 26 ہزار 239 گھر مکمل ہو چکے ہیں۔

بلال یاسین کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے اختتام تک 3 لاکھ سے زائد خاندانوں کو بلاسود قرضے فراہم کرنے کا ہدف ہے، پروگرام کا مقصد کرائے کے گھروں میں رہنے والے مستحق خاندانوں کو اپنا گھر بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

وزیر ہاؤسنگ پنجاب نے کہا کہ 15 لاکھ سے زائد درخواستوں کی وصولی پروگرام کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام شفافیت اور میرٹ کے حوالے سے عالمی سطح پر مثال ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں