سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

0
4

کراچی (16 اکتوبر 2026): پاکستان میں سونے اور چاندی کی فی تولہ قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں 28 ڈالر اضافے سے سونے کی فی اونس قیمت 4181 ڈالر ہوگئی۔ پاکستان میں فی تولہ سونا 2800 روپے کے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت 2401 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 77 ہزار 774 روپے ہوگئی۔

چاندی کی قیمت میں 108 روپے فی تولہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کے نئے نرخ 6256 روپے پر پہنچ گئے۔

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں