افسوسناک واقعہ: سی سی ڈی اہلکار نے لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا کر نازیبا ویڈیو بنا لی، مقدمہ درج

0
1

لاہور: کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے ایک اہلکار کی جانب سے لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے اور اس کی نازیبا ویڈیو بنانے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں ملزم اہلکار کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی بیان میں متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا کہ ملزم نے اسے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور بلیک میل کرنے کی غرض سے واقعے کی ویڈیو بھی ریکارڈ کر لی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے شفاف تحقیقات کی جا رہی ہیں، جبکہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں اور جرم ثابت ہونے پر ملزم اہلکار کے خلاف محکمانہ اور قانونی سطح پر سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں