پاکستانی اسکواڈ میں بڑی تبدیلیاں، 7 کھلاڑیوں کی وطن واپسی

0
9

دورہ انگلینڈ میں ٹیم کی بدترین ناکامیوں پر بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

پاکستان کے اسکواڈ سے 7 کھلاڑیوں کو ریلیز کر دیا گیا ہے جن میں محمد رضوان، سلمان آغا، امام الحق، عامر جمال، اویس ظفر، خرم شہزاد، علی عثمان شامل ہیں۔

صائم ایوب، عبداللہ فضل، عرفات منہاس، سعدبیگ، عمران جونیئر، عمران رندھاوا اور رضااللہ کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

کوچنگ اسٹاف میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں، سرفراز احمد اور عمرگل کی جگہ مائیک ہیسن اور ایشلے نوفکے مینجمنٹ کا حصہ ہیں۔

انگلینڈ سے لارڈز ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایکشن لیتے ہوئے محمد رضوان، امام الحق اور سلمان علی آغا کو فوری وطن بلانے کا فیصلہ کیا ہے اور مائیک ہیسن کو ایجبسٹن ٹیسٹ کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سرفراز احمد کی جگہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری بھی مائیک ہیسن سنبھالیں گے، جو اس سے قبل ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں۔

عمر گل کی جگہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نئے بولنگ کوچ ایشلے نوفکے ہوں گے۔

چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کپتان سرفراز احمد کی کوچنگ میں پاکستان ٹیم نے 6 ٹیسٹ میچ کھیلے۔ ان میں صرف ایک میں جیت ملی جب کہ پانچ میچوں میں پاکستان کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، جس میں بنگلہ دیش اوے سیریز میں وائٹ واش کی ہزیمت بھی شامل ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں