سستا پیٹرول اسکیم کے بعد حکومت کا عوام کے لیے ایک اور بڑا اعلان

0
2

اسلام آباد : حکومت نے عوام کے لیے ایک اور بڑا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول سبسڈی اسکیم میں رجسٹریشن کے میسیج کو بالکل مفت کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے غریب اور متوسط طبقے کے لیے وزیراعظم فیول سبسڈی اسکیم میں مزید سہولت فراہم کرتے ہوئے رجسٹریشن کے لیے بھیجے جانے والے ایس ایم ایس کو مفت کردیا۔

وزیراعظم کی ہدایت پر اب شہری مفت ایس ایم ایس کے ذریعے پیٹرول سبسڈی اسکیم میں رجسٹریشن کرا سکیں گے۔

اسکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو فیول سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کے شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

رجسٹریشن کے لیے شہری REG، اسپیس، شناختی کارڈ نمبر، گاڑی کا نمبر پلیٹ، رجسٹریشن کے صوبے کا پہلا حرف اور گاڑی کی رجسٹریشن کی تاریخ لکھ کر 9771 پر ایس ایم ایس کریں گے۔

حکومت کے مطابق وزیراعظم فیول سبسڈی اسکیم کی مکمل تفصیلات اردو ویب سائٹ www.pmfuelrelief.pk پر بھی دستیاب کردی گئی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں