یہ دوا استعمال نہ کریں، فروخت پر پابندی

0
2

پنجاب ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے تمام ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کو ہدایت کی وہ درج ذیل متاثرہ طبی مصنوعات کے بیچ کا استعمال فوری طور پر بند کر دیں۔

محکمہ صحت حکومت پنجاب اور ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگز کنٹرول نے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری پنجاب کی رپورٹ کے بعد Tab bemin 500mcg بیچ نمبر 087- APR-2027  اور sterile water for injection batch number 186 and 187 کی فروخت روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوا کے مختلف بیچز کی فروخت پر پابندی اور مارکیٹ سے فوری واپسی کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

May be an image of blueprint and text

ادارے کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں مندرجہ ذیل آئٹمز کے بیچز کی تفصیلات اور واپسی کا حکم دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر ڈیلرز، ہول سیلرز یا ریٹلرز جانوروں کے اداروں کے پاس متعلقہ مصنوعات کے بیچ موجود ہیں تو انہیں فوری طور پر واپس کردیا جائے۔

ڈرگز کنٹرول اتھارٹی نے شہریوں اور مریضوں کو سخت ہدایت کی ہے کہ وہ ان بیچز کی دوا کا استعمال فوری طور پر بند کر دیں، کیونکہ یہ صحت کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں