درفشاں سلیم نے خواتین کو اہم مشورہ دے دیا

0
9

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے خواتین کو اہم مشورہ دے دیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’درِ نجات‘ میں ’زریاب‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ درفشاں سلیم نے حالیہ بیان میں کہا کہ خواتین کو اپنی زندگی کسی مثالی شریک حیات کے انتظار میں نہیں گزارنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین اپنی طاقت خود بنیں اور محبت کے لیے دل کے دروازے بھی کھلے رکھیں۔

اداکارہ نے لکھا ہے کہ خواتین خود اپنی روشنی بنیں، صحیح شخص خود آپ تک پہنچ جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ خواتین مالی طور پر خود مختار بنیں اور اپنی زندگی اس امید پر نہ گزاریں کہ ایک دن آپ کو مثالی شریک حیات مل جائے گا، محبت خوبصورت ہے لیکن اپنے پیروں پر خود کھڑے ہونے کا تحفظ بھی اتنا ہی اہم ہے۔

درفشاں سلیم نے اپنے پیغام کہا کہ محبت بھرا رشتہ زندگی کو خوبصورت بنا سکتا ہے، تاہم خواتین کا مستقبل اور تحفظ مکمل طور پر کسی دوسرے شخص پر منحصر نہیں ہونا چاہیے، انہیں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے، اپنے مقاصد حاصل کرنے اور ایک محفوظ و خود مختار مستقبل کی تعمیر پر توجہ دینی چاہیے۔

واضح رہے کہ درفشاں سلیم اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل  ’کیسی تیری خود غرضی‘ سمیت کئی مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں