(20 اکتوبر 2026): بولی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملے کے بعد سُپر اسٹار سلمان خان سے بشنوئی برادری سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جانے لگا۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق نامور بھارتی گلوکار انوپ جلوٹا نے ٹائیگر شروف پر حملے کے حالیہ واقعے کے بعد سلمان خان سے بشنوئی برادری سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جاری کشیدگی کو ختم کرنے کیلیے بشنوئی برادری کے تحفظات کو دور کرنا ضروری ہے۔
حالیہ انٹرویو میں انوپ جلوٹا نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ سلمان خان کے معافی مانگنے سے تنازع حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے، وہ یہ معاملہ پہلے بھی اٹھا چکے ہیں۔
انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ سلمان خان سے وابستہ افراد اور ان کے اہل خانہ کو بھی جاری کشیدگی کے نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، وہ معاملے کو حل کرنے کی جانب واضح قدم اٹھائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان سب ختم کرنے کیلیے بشنوئی برادری سے معافی مانگنے کا فیصلہ کیوں نہیں کرتے؟ میں یہی چاہتا ہوں۔



