وفاق اور فیلڈ مارشل کی طرف سے یقین دلاتا ہوں کے پی کی ترقی کیلیے دن رات کام کریں گے، وزیر اعظم

0
2

پشاور (22 اکتوبر 2026): وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ تمام وسائل کے پی کو فراہم کریں گے، حکومت اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی طرف سے یقین دلاتا ہوں صوبے کی ترقی کیلیے دن رات کام کریں گے۔

قبائلی اضلاع کے نمائندوں پر مشتمل ترقیاتی کونسل اور قبائلی مشران کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اجلاس میں قبائلی مشران نے کہا کہ کے پی کی صورتحال پر خصوصی توجہ دینے پر وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں، مسائل کے حل میں بھرپور تعاون کریں گے، ترقیاتی کونسل کو طاقت دینی ہوگی مسائل کے حل میں حصہ لے سکتے ہیں، کے پی لوگوں نے سکھ کا سانس لیا اور مٹھائیاں تقسیم کیں، صوبے کے عوام 13 سال سے مسائل میں گھرے ہوئے ہیں۔

وزیر اعطم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی عمائدین کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں، انہوں نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، دہشتگردی کی وجہ سے ہمارے قبائل نے بہت قربانیاں دی ہیں، عمائدین کی خدمات اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، کاش صوبے میں حالات بہتر ہوتے تو شائد اس قدم کی ضرورت نہ پڑتی، کے پی میں ترقیاتی کام صفر تھے کرپشن 100 فیصد اور دہشتگردی عروج پر تھی، کچھ دیر قبل ڈھائی گھنٹے ترقیاتی کام، پولیس کی استعداد اور انتظامی امور پر تفصیلی بات کی، کے پی میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے وفاق 160 ارب روپے مہیا کرے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ گندم کی قلت دور کرنے کیلیے پاسکو اسٹورز میں گندم موجود ہے، کے پی کو پہلے بھی گندم فراہم کی گئی، آج بھی گورنر کو یقین دلایا جتنی گندم چاہیے دی جائے گی، اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی نہ ہو اور وفاقی کی قیمت پر مہیا کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی استعداد بڑھانے اور سیف سٹیز مکمل کرنے کی ہدایات دی گئیں، دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں کیلیے جو بھی مدد اور وسائل چاہییں وفاق بھرپور تعاون کرے گا، انتہائی اہم منصوبوں پر تختیاں لگی ہیں لیکن رینگتی رفتار سےکام ہو رہا ہے، انتہائی اہم منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایات کی ہیں، وفاقی منصوبوں کو جلد مکمل کریں گے صوبائی اسکیموں کو گورنر تیزی سے مکمل کروائیں گے۔

’13 سال سے کے پی جرائم، دہشتگردی اور کرپشن کا شکار ہے۔ کے پی میں کرپشن عروج پر ہے اس پیسے پر یہاں کے عوام کا حق ہے۔ صوبے میں پینے کے پانی کے حوالے سے 100 ارب روپے کا بڑا اسکینڈل ہے۔ کوہستان میں 37 ارب روپے کا فراڈ ہوا اور اس طرح کے بے شمار منصوبوں میں بدترین کرپشن ہے۔ صوبے کے وسائل کو جس طرح لوٹا گیا اس کو دیکھیں گے تو دکھ ہوگا۔ صوبے میں کرپشن کو کنٹرول کیا جائے گا، ایک ایک پائی آپ کی دہلیز پر پہنچائی جائے گی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ایڈوائزری کونسل کی بھاری ذمہ داری ہے ان شاء اللہ عوام کو سہولت پہنچائی جائے گی، نظام تبدیل کرنے کیلیے انقلابی ترقیاتی کام اور خوشحالی کے پروگرامز تیزی سے مکمل کروائیں گے، ایڈوائزری کونسل، گورنر، قبائلی منتخب نمائندوں کو وفاق کی بھرپور سپورٹ ہوگی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں