وزیراعظم کا کسان دوست اقدام، 2027 کیلیے گندم کی مجوزہ قیمت کا اعلان

0
3

وزیراعظم شہبازشریف نے کسان دوست اقدام کرتے ہوئے 2027 کیلئے گندم کی مجوزہ قیمت 4500 روپے مقرر کر دی۔

پیداواری لاگت کےپیش نظرقیمت میں گزشتہ سال کی نسبت 1000روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اس فیصلے میں صدر مملکت، نواز شریف کی رہنمائی اور وزرائے اعلیٰ پنجاب و سندھ کی مشاورت شامل ہے۔

وزیراعظم نے ملکی زرعی شعبےکے فروغ اور کسانوں کے معاشی تحفظ کیلئے فیصلہ کیا ہے اور وزیراعظم نے مشاورتی عمل میں تعاون پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاخصوصی شکریہ کیا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ قیمت میں اضافے کا مقصد کسانوں کو پیداواری لاگت اور مہنگائی سےریلیف دینا ہے کسانوں کو گندم کی کاشت کیلئے مؤثر ترغیب دینا فیصلے کے اولین مقاصد میں شامل ہے، نئی قیمت سے کسانوں کو پیداواری لاگت پوری کرنے اور منافع حاصل کرنے میں مدد ملےگی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے کسانوں کو مشکلات رہیں گزشتہ دو برس گندم درآمد کرنا پڑی، قیمت میں اضافہ ملکی غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے کیلئے اہم پیش رفت ثابت ہو گا،

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں