’’ایس ایم ایس آف ڈیتھ‘‘ کیا ہے اور اینڈرائیڈ صارفین کو اس سے کیا خطرہ ہے؟

0
2

(2 نومبر 2026): اینڈرائیڈ اسمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین ہو شیار ہو جائیں کہ انہیں ’’ایس ایم ایس آف ڈیتھ‘‘ سے خطرہ ہے۔

اگر آپ اینڈرائیڈ اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں تو ایک خصوصی طور پر تیار کردہ ٹیکسٹ میسج ’ایس ایم ایس آف ڈیتھ‘ اینڈرائیڈ سسٹم کو کریش کر کے آپ کے فون کو ناکارہ بنا سکتا ہے۔

سیکیورٹی محقق مارک بلاسزک کے مطابق اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز میں ایک سنگین سیکیورٹی خامی سامنے آئی ہے، جس کے ذریعے سائبر کرمنلز صارف کی مداخلت کے بغیر فون کو ناکارہ بنا سکتے ہیں۔

اس ایس ایم ایس کی سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ یہ پیغام صارف کے ان باکس میں ظاہر نہیں ہوتا اور نہ ہی اس کی کوئی اطلاع ملتی ہے. تاہم، یہ فون کالز کو کنٹرول کرنے والے سسٹم کو متاثر کرتا ہے۔

ماہری کا کہنا ہے کہ اس خفیہ اور نظر نہ آنے والے پیغام کے نتیجے میں جاری کالز منقطع ہو سکتی ہیں حتیٰ کہ ایمرجنسی سروسز سے ہونے والی کال بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ ایسے نقصان دہ پیغامات تقریباً 20 ہیں، جو فون کو ناکارہ کرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔ یہ خامی گوگل پکسل اور سام سنگ گلیکسی سمیت متاثرہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں دیکھی گئی ہے جبکہ اس کا تعلق اینڈرائیڈ 12 سے موجود کوڈ سے ہے۔

محققین نے اس سیکیورٹی نقص کو CVE-2026-58882 کا نام دیا گیا ہے اور اسے انتہائی سنگین قرار دیا گیا ہے۔

ماہرین نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے فونز میں تازہ ترین دستیاب سیکیورٹی اپ ڈیٹس فوری انسٹال کریں کیونکہ پرانے اور غیر اپ ڈیٹ شدہ فونز اب بھی خطرے سے دوچار ہو سکتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں