لندن: برطانوی شاہی جوڑے پرنس ولیم اور پرنسس آف ویلز کیٹ مڈلٹن کی دیہی رہائش گاہ اینمر ہال (نورفوک) میں چوری کی کوشش کے الزام میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
برطانوی میڈیا اور پولیس حکام کے مطابق سیکیورٹی الارم بجنے اور مشکوک سرگرمی کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے احاطے میں داخل ہونے والے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت شاہی خاندان کا کوئی فرد رہائش گاہ پر موجود نہیں تھا اور نہ ہی کوئی قیمتی سامان چوری ہو سکا، جبکہ گرفتار ملزمان سے واقعے کے محرکات اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔



