تہران: امریکی پابندیوں کے دباؤ کے باعث ایران کی مقامی کرنسی ‘ریال’ کی قدر میں ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر 28 لاکھ 20 ہزار ریال کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
معاشی ماہرین اور کرنسی ڈیلرز کے مطابق سخت معاشی پابندیوں، زرمبادلہ کی قلت اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے نتیجے میں ایرانی ریال مسلسل دباؤ کا شکار ہے، جس سے روزمرہ استعمال کی اشیاء اور درآمدی مصنوعات کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کرنسی کی قدر میں اس شدید گراوٹ نے عام شہریوں کی قوتِ خرید کو بری طرح متاثر کیا ہے، جبکہ حکومتی سطح پر معاشی استحکام اور زرمبادلہ کے نظام کو کنٹرول کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔