لاہور: جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کے اطراف سے رکاوٹیں اور کنٹینرز ہٹا دیے گئے

0
1

لاہور: انتظامیہ کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی لاہور میں واقع قیام گاہ کی طرف جانے والے راستوں سے کنٹینرز اور رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ حکام کی ہدایت پر سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات کے پیشِ نظر لگائے گئے کنٹینرز کو ہٹا کر راستوں کو عام ٹریفک اور آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا ہے، جس کے بعد علاقے میں معمول کی سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سیاسی سرگرمیوں اور امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر حساس مقامات اور اہم رہنماؤں کی رہائش گاہوں کے اطراف سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں