کراچی: عالمی و مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے اضافے کے ساتھ ساتھ 10 گرام سونے کے نرخوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد صرافہ بازاروں میں خریداروں کی قوتِ خرید مزید متاثر ہوئی ہے۔
جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بڑھنے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں، جس کے باعث ملکی سطح پر سونے کی قیمتیں اوپر گئی ہیں۔



