نجی ملکیتی اراضی پر مزار کی موجودگی سے زمین محکمہ اوقاف کی ملکیت نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

0
1

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک اہم قانونی فیصلے میں قرار دیا ہے کہ محض کسی نجی زمین پر مزار بن جانے سے وہ زمین محکمہ اوقاف کی ملکیت تصور نہیں کی جا سکتی۔

عدالتِ عظمیٰ نے اراضی کی ملکیت سے متعلق مقدمے کی سماعت کے بعد اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ کسی بھی جائیداد یا اراضی کو وقف قرار دینے کے لیے واضح قانونی تقاضے، شواہد اور مالکان کی جانب سے باقاعدہ وقف کیے جانے کا ثبوت ہونا ضروری ہے۔

سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ نجی ملکیتی زمین کے حقوق آئین اور قانون کے تحت محفوظ ہیں، اس لیے محض کسی بزرگ کی تدفین یا مزار کے قیام کی بنیاد پر اصل مالکان کو ان کی قانونی ملکیت سے محروم نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی محکمہ اوقاف ازخود ایسی زمین پر ملکیت کا دعویٰ کر سکتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں