بڑا فیصلہ: عالمی ثالثی عدالت نے اپیل منظور کرتے ہوئے سینیگال کو افریقہ کپ آف نیشنز کا فاتح قرار دے دیا

0
1

لوزان: کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت (سی اے ایس) نے سینیگال فٹبال فیڈریشن کی جانب سے دائر اپیل منظور کرتے ہوئے سینیگال کو باضابطہ طور پر افریقہ کپ آف نیشنز کا فاتح قرار دے دیا ہے۔

عالمی ثالثی عدالت نے فریقین کے دلائل اور شواہد کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد سینیگال کے حق میں فیصلہ سنایا، جس کے بعد ٹورنامنٹ کے نتائج سے متعلق جاری قانونی تنازع اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔

فیصلے کے اعلان کے ساتھ ہی سینیگال کے کھلاڑیوں اور شائقینِ فٹبال میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ سینیگال فٹبال حکام نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے انصاف اور کھیل کے اصولوں کی فتح قرار دیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں