فلکیاتی شائقین کے لیے دلکش منظر: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سال کے دوسرے ’سپر مون‘ کا نظارہ

0
1

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج شب سال کے دوسرے ’سپر مون‘ کا دلکش نظارہ کیا جائے گا، جس کے دوران چاند معمول کے مقابلے میں زیادہ بڑا اور روشن دکھائی دے گا۔

ماہرینِ فلکیات کے مطابق سپر مون اس وقت وقوع پذیر ہوتا ہے جب چاند اپنے بیضوی مدار میں گردش کرتے ہوئے زمین کے انتہائی قریب آ جاتا ہے اور اسی دوران پورا چاند (بدرِ کامل) بھی ہوتا ہے۔ زمین سے قربت کے باعث چاند عام دنوں کی نسبت تقریباً 14 فیصد زیادہ بڑا اور 30 فیصد تک زیادہ روشن نظر آتا ہے۔

پاکستان بھر میں موسم صاف ہونے کی صورت میں شہری غروبِ آفتاب کے بعد آسمان پر اس خوبصورت فلکیاتی منظر کو بغیر کسی دوربین یا خصوصی آلے کے براہِ راست اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں