اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئی قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 318 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس سے اس کی نئی قیمت 353 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی ان نئی قیمتوں کا اطلاق 25 نومبر (بدھ) سے ملک بھر میں کر دیا گیا ہے۔



